المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ -أَخُو أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيِّ لِأُمِّهِ - قَالَ : نَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَلَمْ يَجِدِ الْقَوْمُ مَاءً يَتَوَضَّئُونَ بِهِ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا نَجِدُ مَاءً نَتَوَضَّأُ بِهِ ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَجَاءَ بِقَدَحِ مَاءٍ يَسِيرٍ ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ مَدَّ أَصَابِعَهُ عَلَى الْقَدَحِ ، فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ حَتَّى بَلَغُوا مَا يُرِيدُونَ . وَشَكَّ أَنَسٌ : كَمْ كَانُوا ، قَرِيبًا مِنَ السَّبْعِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے کسی سفر میں تھے اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی تھے، نماز کا وقت ہو گیا تو لوگوں کو وضو کے لیے پانی نہ ملا، چنانچہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں وضو کے لیے پانی نہیں مل رہا۔“ پھر لوگوں میں سے ایک آدمی گیا اور تھوڑے سے پانی کا ایک پیالہ لے آیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے وضو فرمایا، پھر آپ ﷺ نے اپنی انگلیاں پیالے پر پھیلا دیں، تو سب لوگوں نے وضو کر لیا یہاں تک کہ جتنا چاہتے تھے اتنا کر لیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو شک ہوا کہ وہ کتنے لوگ تھے، (فرمایا) ستر کے قریب تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے محبوب بن حسن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حبیب بن بشر منفرد ہیں۔“