المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الصَّفَّارُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، قَالَ : نَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : فَقَدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ فِرَاشِهِ ، وَظَنَنْتُ أَنَّهُ قَامَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ ، فَقُمْتُ أَلْتَمِسُ الْجِدَارَ ، فَوَجَدْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي ، فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِي شَعَرِهِ لِأَنْظُرَ اغْتَسَلَ أَمْ لَا ؟ فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ : أَخَدَكِ شَيْطَانُكِ يَا عَائِشَةُ ؟ قُلْتُ : وَلِي شَيْطَانٌ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " . قُلْتُ : I " وَلِجَمِيعِ بَنِي آدَمَ ؟ I " قَالَ : I " نَعَمْ I " . قُلْتُ : وَلَكَ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، وَلَكِنَّ اللهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ ، فَأَسْلَمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ إِلَّا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( سعيد بن عبدويه )ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ایک رات میں نے رسول اللہ ﷺ کو بستر پر نہ پایا اور مجھے گمان ہوا کہ آپ ﷺ اپنی لونڈی ماریہ کے پاس چلے گئے ہیں، چنانچہ میں اٹھی اور دیوار کو ٹٹولتی ہوئی چلی، تو میں نے آپ ﷺ کو کھڑے نماز پڑھتے ہوئے پایا، پھر میں نے اپنا ہاتھ آپ ﷺ کے بالوں میں داخل کیا تاکہ دیکھوں کہ آپ ﷺ نے غسل کیا ہے یا نہیں؟ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہارے شیطان نے تمہیں آ پکڑا تھا؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میرے ساتھ بھی کوئی شیطان ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: ”کیا تمام بنی آدم کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: ”اور آپ کے ساتھ بھی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی تو وہ مسلمان ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عمرہ سے، فرج بن فضالہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «سعید بن عبدویہ» ہے۔