المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حدیث نمبر: 3625
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ ، قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک قتال کروں جب تک وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» نہ کہہ دیں، پھر جب وہ اسے کہہ لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنی جانیں اور اپنے مال محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے عبداللہ بن عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن موسیٰ حرشی منفرد ہیں۔“