المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْقَدَّاحِ - سَمِعْتُ مِنْهُ بِبَغْدَادَ - قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : كَانَ قُدُومُنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ مِنَ الْهِجْرَةِ ، خَرَجْنَا مُتَوَصِّلِينَ بِقُرَيْشٍ عَامَ الْأَحْزَابِ ، وَأَنَا مَعَ أَخِي الْفَضْلِ ، وَمَعَنَا غُلَامُنَا : أَبُو رَافِعٍ ، حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى الْعَرْجِ فَعَدَلْنَا فِي طَرِيقِ رُكُوبِهِ ، وَأَخَذْنَا فِي تِلْكَ الطَّرِيقِ عَلَى الْجَثْجَاثَةِ ، حَتَّى خَرَجْنَا عَلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ ، فَوَجَدْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَنْدَقِ ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ ، وَأَخِي ابْنُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ إِلَّا ابْنُهُ سُلَيْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہجرت کے پانچویں سال حاضر ہوئے۔ ہم غزوۂ احزاب کے سال قریش کے ساتھ ملتے جلتے (ان کے ہمراہ ہو کر) روانہ ہوئے، میں اپنے بھائی سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا اور ہمارے ساتھ ہمارا غلام سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بھی تھا۔ یہاں تک کہ ہم عرج پہنچے تو ہم رکوبہ کے راستے کی طرف مڑ گئے اور اس راستے میں جثجاثہ کی طرف سے ہو کر بنو عمرو بن عوف کی بستی میں نکلے، پھر مدینہ میں داخل ہوئے تو رسول اللہ ﷺ کو خندق (کے مقام) پر پایا۔ ان دنوں میں آٹھ برس کا تھا اور میرا بھائی تیرہ برس کا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن حصین سے ان کے بیٹے سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبداللہ بن محمد بن عمارہ منفرد ہیں۔“