المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
حدیث نمبر: 3548
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ قَالَ : قُلْتُ لِبِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ : إِنَّ أَبَاكَ حَدَّثَنِي عَنْ جَدِّكَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا ، فِي الْوَادِي بِئْرٌ يُقَالُ لَهُ : هَبْهَبٌ ، حَقٌّ عَلَى اللهِ أَنْ يُسْكِنَ فِيهِ كُلَّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ ، إِلَّا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جہنم میں ایک وادی ہے اور اس وادی میں ایک کنواں ہے جسے ’ہبہب‘ کہا جاتا ہے۔ اللہ کے ذمے ہے کہ وہ ہر سرکش، ضدی اور متکبر کو اس میں ٹھہرائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن واسع سے ازہر بن سنان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“