المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
حدیث نمبر: 3549
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ : نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَهْدَى أَمِيرُ الْقِبْطِ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَارِيَتَيْنِ أُخْتَيْنِ وَبَغْلَةً ، فَأَمَّا الْبَغْلَةُ : فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَبُهَا ، وَأَمَّا إِحْدَى الْجَارِيَتَيْنِ : فَتَسَرَّاهَا ، فَوَلَدَتْ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَمَّا الْأُخْرَى فَأَعْطَاهَا حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، إِلَّا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبطیوں کے سردار نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں دو بہنیں لونڈیاں اور ایک خچر ہدیہ کیں۔ خچر پر تو رسول اللہ ﷺ سواری فرماتے تھے، اور دونوں لونڈیوں میں سے ایک کو آپ ﷺ نے اپنے لیے رکھا، اسی سے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، اور دوسری لونڈی آپ ﷺ نے سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بشیر بن مہاجر سے حاتم بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“