المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ : نَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ : نَا سَلَمَةُ بْنُ سِيسَنٍ الْمَكِّيُّ الْخَيَّاطُ قَالَ : حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ عُبَيْدٍ - وَكَانَ شَيْخًا قَدِيمًا - قَالَ : كُنَّا مَعَ طَاوُسٍ فِي الْمَقَامِ ، فَسَمِعْنَا ضَوْضَاءَ ، فَقَالَ طَاوُسٌ : مَا هَذَا ؟ فَقَالَ : قَوْمٌ أَخَذَهُمُ ابْنُ هِشَامٍ فِي سَبَبٍ ، فَطَوَّقَهُمْ فَسَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ يُحْدِثُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ حَدَثًا لَمْ يَكُنْ يَمُوتُ حَتَّى يُصِيبَهُ ذَلِكَ .
قَالَ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدٍ : I " فَأَنَا رَأَيْتُ ابْنَ هِشَامٍ حِينَ عُزِلَ ، فَأَتَى عُمَّالُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ فَطَوَّقُوهُ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحُمَيْدِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت میں جو کوئی بھی کوئی نئی بدعت یا نیا فساد برپا کرتا ہے، وہ اس وقت تک نہیں مرتا جب تک اس کے ساتھ بھی ویسا ہی معاملہ پیش نہ آ لے۔“
بشر بن عبید رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے خود ابن ہشام کو دیکھا جب اسے معزول کیا گیا تو ولید بن عبدالملک کے عمال آئے اور اسے طوق پہنا دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں حمیدی منفرد ہیں۔“
(واقعہ: بشر بن عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مقامِ ابراہیم کے پاس امام طاوس رحمہ اللہ کے ساتھ تھے کہ ہم نے شور و غل سنا۔ طاوس رحمہ اللہ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ تو بتایا گیا: ”کچھ لوگ ہیں جنہیں ابن ہشام نے کسی معاملے میں پکڑ کر طوق پہنا دیے ہیں۔“ تب میں نے طاوس رحمہ اللہ کو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث بیان کرتے سنا۔)