المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَالِكِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : مَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَجْتَنِي ثَمَرَ الْأَرَاكِ : فَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ ، فَإِنِّي كُنْتُ أَجْتَنِيهِ وَأَنَا أَرْعَى الْغَنَمَ ، فَقَالُوا : رَعَيْتَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، وَمَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِيسَى إِلَّا ابْنُ سَهْمٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے پاس سے گزرے، اس وقت ہم پیلو (اراک) کا پھل چن رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں سے سیاہ والا لیا کرو، کیونکہ جب میں بکریاں چرایا کرتا تھا تو اسے چنا کرتا تھا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے بکریاں چرائی ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف عیسیٰ بن یونس نے روایت کیا ہے، اور عیسیٰ سے صرف ابن سہم نے روایت کیا ہے، اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“