المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حدیث نمبر: 3488
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخَرَقِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ قَالَ : نَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ هَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ ؟ فَقَالَ : I " قِيلَ لِي فَقُلْتُ ، فَقُولُوا كَمَا قُلْتُ .
لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
وَإِنَّمَا رَوَى النَّاسُ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے ان دونوں سورتوں (معوذتین) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ سے کہا گیا (کہ پڑھو) تو میں نے پڑھا، لہٰذا تم بھی اسی طرح کہو جیسے میں نے کہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔
اور لوگوں نے اسے زر بن حبیش رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“