المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورِ بْنِ سَجَّادَةَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاهِرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ أَخَذَ بِعِضَادَتَيْ بَابِ الْكَعْبَةِ ، وَهُوَ يَقُولُ : مَنْ عَرَفَنِي ، فَقَدْ عَرَفَنِي وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ كَمَثَلِ سَفِينَةِ نُوحٍ فِي قَوْمِ نُوحٍ ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا ، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا هَلَكَ ، وَمَثَلِ بَابِ حِطَّةٍ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ .
حنش بن معتمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کعبہ کے دروازے کی دونوں چوکھٹوں کو تھام رکھا تھا اور فرما رہے تھے: ”جو مجھے جانتا ہے وہ تو جانتا ہی ہے، اور جو نہیں جانتا تو (سن لے کہ) میں ابوذر غفاری ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”تم میں میرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہے جو قومِ نوح میں تھی، جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ ہلاک ہو گیا، اور (ان کی مثال) بنی اسرائیل میں ’باب حطہ‘ کی سی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے اعمش سے عبداللہ بن عبدالقدوس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“