المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْكَاهِلِيِّ قَالَ : خَطَبَنَا أَبُو مُوسَى ، فَقَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا الشِّرْكَ ، فَإِنَّهُ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ فَقَالَ مَنْ شَاءَ اللهُ أَنْ يَقُولَ : وَكَيْفَ نَتَّقِيهِ يَا رَسُولَ اللهِ ، وَهُوَ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ ؟ قَالَ : I " قُولُوا : اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ أَنْ نُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا تَعْلَمُهُ وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا نَعْلَمُ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
ابو علی کاہلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے لوگو! شرک سے بچو، کیونکہ وہ چیونٹی کے رینگنے سے بھی زیادہ مخفی ہے۔“ تو جس شخص نے اللہ کو منظور ہوا، اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم اس سے کیسے بچیں جبکہ وہ چیونٹی کے رینگنے سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہا کرو: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ أَنْ نُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا نَعْلَمُهُ، وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا نَعْلَمُ» ”اے اللہ! ہم تیری پناہ چاہتے ہیں اس بات سے کہ ہم تیرے ساتھ کسی چیز کو جانتے بوجھتے شریک ٹھہرائیں، اور جس (شرک) کو ہم نہیں جانتے اس کے لیے تجھ سے بخشش مانگتے ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے عبدالملک بن ابی سلیمان سے ابن نمیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“