المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ قَالَ : نَا قَتَادَةُ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا حَاضِرٍ ، عَنِ الْوَضِينِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : يَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، صِفْهُمْ لَنَا ، قَالَ : I " هُمُ الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمُ ، الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمُ ، الَّذِينَ لَا يُؤْذَنُ لَهُمْ عَلَى السُّدَّاتِ ، وَلَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ ، يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ .
لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت کے فقراء مالداروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے سامنے ان کا حال بیان فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جن کے کپڑے میلے کچیلے اور سر کے بال پراگندہ ہوتے ہیں، جنہیں امیروں کے دروازوں پر حاضری کی اجازت نہیں ملتی، جو ناز و نعمت میں پلی ہوئی عورتوں سے نکاح نہیں کر پاتے، وہ اپنے ذمے کے تمام حقوق ادا کرتے ہیں مگر جو ان کا اپنا حق ہے وہ پورا انہیں نہیں دیا جاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اسے علی بن بحر کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا۔“