المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3444
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَجَّاجِ حِمَّصَةُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، نَا حَمَّادٌ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ ، فَيَغْتَسِلُ وَيَصُومُ .
لَمْ يَرْوِ أَيُّوبُ عَنْ يَزِيدَ غَيْرَ هَذَا ، وَلَمْ يَسْمَعْهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الشَّيْخِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بغیر احتلام کے حالتِ جنابت میں صبح کرتے، پھر غسل فرماتے اور روزہ رکھتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب نے یزید سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اور انہوں نے یہ حدیث صرف اسی شیخ (یزید رشک) سے سنی ہے۔“