المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3443
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَشْعَثِ الْبَزَّازُ الْمِصْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَّامٍ الْإِفْرِيقِيُّ ، نَا أَبِي ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ الْبَرِّيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْمُقِيمِ ، وَأُثْبِتَتْ صَلَاةُ الْمُسَافِرِ كَمَا هِيَ .
لَا يُرْوَى عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
وَقَدْ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُرْوَةَ .
ترجمہ
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے لکھ بھیجا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا: ”رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں نماز (ابتداءً) دو رکعت ہی تھی، پھر مقیم کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا اور مسافر کی نماز کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، جبکہ اسے حماد بن زید وغیرہ نے یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عروہ سے روایت کیا ہے۔“