المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَجَّاجِ حِمَّصَةُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حَسَّابٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى السَّعْدِيُّ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، قَالَ : رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ وَاقِفًا عَلَى ظَهْرِ إِجَّارٍ يَنْظُرُ إِلَى أُخْتِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ ، فَقُلْتُ : تَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا أَوْقَعَ اللهُ فِي قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ فَلَا بَأْسَ أَنْ يَتَأَمَّلَ خَلْقَهَا .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى السَّعْدِيُّ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْمُطْعِمِ إِلَّا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، وَلَيْسَ هُوَ عِنْدَنَا بِالشَّامِيِّ .
مطعم بن مقدام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو ایک چھت کے اوپر کھڑے دیکھا، وہ ضحاک بن قیس کی بہن کو دیکھ رہے تھے، تو میں نے کہا: ”آپ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہو کر یہ کام کر رہے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی شخص کے دل میں کسی عورت کو نکاح کا پیغام دینے کا خیال ڈال دے تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ اس کی ظاہری ساخت اور صورت کو غور سے دیکھ لے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثور بن یزید سے محمد بن عیسیٰ سعدی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مطعم سے بھی ثور بن یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ ہمارے نزدیک شامی (ثور بن یزید حمصی) نہیں ہیں۔“