المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الْمِقْدَامِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَتْ : I " مِنْ أَيْنَ أَنْتُمْ ؟ I " فَقُلْتُ : مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ . فَقَالَتْ : I " أَنْتُمُ الَّذِينَ تَشْتُمُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ I " قُلْتُ : مَا عَلِمْنَا أَحَدًا يَشْتُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . قَالَتْ : I " بَلَى ، أَلَيْسَ تَلْعَنُونَ عَلِيًّا ؟ وَتَلْعَنُونَ مَنْ يُحِبُّهُ ؟ I " وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي الْمِقْدَامِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بھتیجے عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم کہاں سے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”اہلِ کوفہ میں سے ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم ہی وہ لوگ ہو جو نبی ﷺ کو برا بھلا کہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”ہمیں تو نہیں معلوم کہ کوئی نبی ﷺ کو برا بھلا کہتا ہو۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہیں! کیا تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر لعنت نہیں بھیجتے؟ اور اس شخص پر لعنت نہیں کرتے جو ان سے محبت کرتا ہے؟ حالانکہ رسول اللہ ﷺ ان سے محبت فرمایا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو عبد الرحمن بن اخی زید بن ارقم رحمہ اللہ سے صرف یزید بن ابی زیاد رحمہ اللہ نے، اور یزید رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ابی المقدام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ یوسف بن عدی رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔