المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ ، قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُذَامِيُّ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ .
أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ ، فَذَهَبْتُ لِأَقُومَ ، فَقَالَ : I " اقْعُدْ I " ثُمَّ قَالَ ذَلِكَ الثَّانِيَةَ ، فَقُمْتُ ، فَقَالَ : I " اقْعُدْ I " ، ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ ، فَقُمْتُ ، فَقَالَ : I " اقْعُدْ I " فَقُلْتُ : مَنْ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " أَنْتُمْ مِنْ قُضَاعَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِمْيَرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ سُوَيْدٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ أَبِيهِ .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یہاں جو بھی (قبیلہ) معد سے تعلق رکھتا ہے، وہ کھڑا ہو جائے۔“ تو میں کھڑا ہونے کے لیے اٹھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے دوسری بار یہی فرمایا، تو میں پھر کھڑا ہوا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے تیسری بار یہی فرمایا، تو میں پھر کھڑا ہوا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر ہم کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا تعلق قضاعہ بن مالک بن حمیر سے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معروف بن سوید رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے اسے روایت کرنے میں فضالہ بن مفضل رحمہ اللہ اپنے والد کے واسطے سے منفرد ہیں۔“