❮
❯
حدیث نمبر: 343
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو شُرَيْحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ .
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ادْفَعُوهَا إِلَيْهِمْ مَا صَلَّوُا الْخَمْسَ ، يَعْنِي : الصَّدَقَاتِ إِلَى الْأُمَرَاءِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَعْدٍ مَرْفُوعًا إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ .
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم انہیں (صدقات) ادا کر دیا کرو جب تک وہ پانچوں نمازیں پڑھتے رہیں“، یعنی صدقات حکمرانوں کے سپرد کر دیا کرو۔
یہ حدیث سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں ہانی بن متوکل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 343
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف هانئ بن المتوكل
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه هانئ بن المتوكل وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 80»»