❮
❯
حدیث نمبر: 3404
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحِجْرِ ، وَاسْتَسْقَى النَّاسُ مِنْ بِئْرِهَا ثُمَّ رَاحَ مِنْهَا فَلَمَّا اسْتَقَلَّ أَمَرَ النَّاسَ أَنْ لَا يَشْرَبُوا مِنْ مَائِهَا ، وَلَا يَتَوَضَّئُوا مِنْهَا ، وَمَا كَانَ مِنْ عَجِينٍ عُجِنَ مِنْ مَائِهَا أَنْ يُعْلَفَ ، فَفَعَلَ النَّاسُ .
لَا يُرْوَى عَنْ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ .
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مقامِ حجر میں پڑاؤ فرما ہوئے تو لوگوں نے اس کے کنویں سے پانی نکالا، پھر آپ ﷺ وہاں سے روانہ ہوئے، اور جب سواری پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس کے پانی سے نہ پئیں اور نہ اس سے وضو کریں، اور جو آٹا اس کے پانی سے گوندھا گیا ہو وہ (جانوروں کو) کھلا دیا جائے، چنانچہ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن بنت شرحبیل منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الحاء / حدیث: 3404
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن بشير الدمشقي
تخریج حدیث «قال أبو حاتم الرازي: فيه عبد الرحمن بن بشير الدمشقي ضعفه أبو حاتم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 193»»