المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3403
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، نَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثٍ : عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ ، وَالْمَعْتُوهِ حَتَّى يُفِيقَ ، وَالصَّبِيِّ حَتَّى يَعْقِلَ ، أَوْ يَحْتَلِمَ .
لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلَّا أَبُو الْجُمَاهِرِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: سونے والے سے یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، مجنون (عقل میں خلل والے) سے یہاں تک کہ اسے افاقہ ہو جائے، اور بچے سے یہاں تک کہ وہ سمجھ دار ہو جائے یا بالغ ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اسے ابو الجماہر کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا۔“