المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3405
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، نَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، نَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ فَارَقَ الْمُسْلِمِينَ قِيْدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ ، وَمَنْ مَاتَ لَيْسَ عَلَيْهِ إِمَامٌ فَمِيتَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ ، وَمَنْ مَاتَ تَحْتَ رَايَةٍ عِمِّيَّةٍ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً فَقِتْلَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ I " .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت بھر بھی علیحدگی اختیار کی تو اس نے اسلام کا پٹا اپنی گردن سے اتار پھینکا، اور جو اس حال میں مرا کہ اس پر (مسلمانوں کا) کوئی امام نہ تھا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے، اور جو شخص کسی اندھے (گمراہ) جھنڈے تلے مرا کہ وہ عصبیت کی حمایت کرتا تھا تو اس کا قتل ہونا جاہلیت کا قتل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے خلید بن دعلج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ صرف اسی طریق سے مروی ہے۔“