المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3371
وَبِهِ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا صَبَّاحُ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا عَطَسَ الرَّجُلُ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ : رَبِّ الْعَالَمِينَ ، فَإِذَا قَالَ : رَبِّ الْعَالَمِينَ ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ : رَحِمَكَ اللهُ I " .
لَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا صَبَّاحُ بْنُ يَحْيَى .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وأشار المحقق إلى كونها كذلك بالمخطوط . وأن الصواب المزنيترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی چھینکتا ہے اور کہتا ہے: «الْحَمْدُ لِلهِ» تو فرشتے کہتے ہیں: «رَبِّ الْعَالَمِينَ»، پھر جب وہ کہتا ہے: «رَبِّ الْعَالَمِينَ» تو فرشتے کہتے ہیں: «رَحِمَكَ اللهُ» (اللہ تجھ پر رحم فرمائے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن سائب سے مرفوعاً صباح بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور محقق نے اشارہ کیا ہے کہ مخطوطے میں بھی اسی طرح ہے، اور درست ”المزنی“ ہے۔