المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3370
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ : نَا نَافِعُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ : نَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِصَاحِبِ الْعَرِيَّةِ أَنْ يَبِيعَهَا بِخَرْصِهَا كَيْلًا .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كُرَيْبٍ .
ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عریہ والے کو اجازت دی کہ وہ اسے اندازے سے ناپے ہوئے (خشک پھل کے) بدلے بیچ سکتا ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع بن ابی نعیم سے خالد بن مخلد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو کریب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“