المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3344
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : الْحَسَنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ الْخَزَّازِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ ، فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ قَالَ : الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِيهِ ، فَإِذَا رَأَيْتِهِمْ فَهُمُ الَّذِينَ عَنَى اللهُ ، فَاحْذَرُوهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ إِلَّا جَعْفَرٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! (آیت ﴿فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ﴾ میں) جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے، ان سے کون مراد ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن میں جھگڑتے ہیں، پس جب تم انہیں دیکھو تو یہی وہ لوگ ہیں جن کی اللہ نے نشاندہی فرمائی ہے، لہٰذا ان سے بچ کر رہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عامر سے جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“