المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3342
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ شَقِيقٍ ، وَكَتَبْتُهُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ، قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، زِيدَ فِي الصَّلَاةِ ؟ قَالَ : I " وَمَا ذَاكَ ؟ I " فَقَالُوا : صَلَّيْتَ خَمْسًا قَالَ : فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ شَقِيقٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھا دی، تو عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیا؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے دو سجدے (سجدہ سہو) کیے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے یزید بن زریع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن عمرو بن شقیق منفرد ہیں۔“