المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3341
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ السَّمَرْقَنْدِيُّ قَالَ : نَا هَاشِمُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ : نُهِينَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ ، وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا ، وَأُمِرْنَا بِالْخُرُوجِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى ، وَأَنْ يَخْرُجَ ذَوَاتُ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضُ وَيُنَحَّى الْحُيَّضُ عَنْ مُصَلَّى النَّاسِ ، لِيَشْهَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الصَّلْتِ إِلَّا هَاشِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيٌّ .
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہمیں جنازوں کے پیچھے چلنے سے منع کیا گیا، لیکن اس میں ہم پر سختی نہیں کی گئی، اور ہمیں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن (عیدگاہ کی طرف) نکلنے کا حکم دیا گیا، اور یہ کہ پردہ نشین دوشیزائیں اور حائضہ عورتیں بھی نکلیں، البتہ حائضہ عورتیں لوگوں کی نماز کی جگہ سے الگ رہیں، تاکہ وہ مسلمانوں کی جماعت اور ان کی دعا میں شریک ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صلت رحمہ اللہ سے ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں علی منفرد ہیں۔“