المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 334
وَبِإِسْنَادِهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فِي الْإِبِلِ فَرَعٌ ، وَفِي الْغَنَمِ فَرَعٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى إِلَّا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : ابْنُ وَهْبٍ .
ترجمہ
یزید بن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹوں میں فرع ہے اور بکریوں میں بھی فرع ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب بن موسی رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو صرف عمرو بن حارث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابنِ وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“