المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 333
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيَّ ، حَدَّثَهُ .
عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يُعَقُّ عَنِ الْغُلَامِ ، وَلَا يُمَسُّ رَأْسُهُ بِدَمٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب (بن عبد).ترجمہ
یزید بن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لڑکے کی طرف سے عقیقہ کیا جائے گا اور اس کے سر پر (جانور کا) خون نہیں ملا جائے گا۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست (بن عبد) ہے۔