المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3336
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ السُّلَمِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ، ثُمَّ الثَّانِي ، ثُمَّ الثَّالِثُ ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ لَا خَيْرَ فِيهِمْ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا يَحْيَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : (يحيى بن موسى) كما عند المصنف في المعجم الكبير ، والله أعلم .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب لوگوں سے بہتر میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر دوسرے زمانے کے، پھر تیسرے زمانے کے، پھر ایسے لوگ آئیں گے جن میں کوئی بھلائی نہیں ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن صالح سے یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علقمہ رحمہ اللہ سے یہ روایت صرف اسی طریق سے مروی ہے۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست ”یحییٰ بن موسیٰ“ ہے، جیسا کہ مصنف رحمہ اللہ کے ہاں المعجم الکبیر میں ہے، واللہ اعلم۔