المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3335
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلَا يُدْخِلَنَّ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا زِيَادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنے کا ارادہ کرے تو اپنا ہاتھ برتن میں ہرگز نہ ڈالے یہاں تک کہ اسے دھو لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الملک سے زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں موسیٰ منفرد ہیں، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“