المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3337
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّالْقَانِيُّ ، قَالَ : نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَحْتَجِمُ ، وَلَا يَظْلِمُ الْحَجَّامَ أَجْرَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا النَّضْرُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پچھنے لگواتے تھے اور پچھنے لگانے والے کی اجرت میں ذرا بھی کمی نہ فرماتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد سے نضر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“