المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الدِّمْيَاطِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الشَّهِيدُ يُغْفَرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْقَةٍ مِنْ دَمِهِ ، وَيُزَوَّجُ حَوْرَاوَيْنِ ، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِهِ ، وَالْمُرَابِطُ إِذَا مَاتَ فِي رِبَاطِهِ كَتَبَ اللهُ لَهُ أَجْرَ عَمَلِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَغُدِيَ وَرِيحَ عَلَيْهِ بِرِزْقِهِ ، وَزُوِّجَ سَبْعِينَ حَوْرَاءَ ، وَقِيلَ لَهُ : قِفْ ، فَاشْفَعْ إِلَى أَنْ يَفْرُغَ الْحِسَابُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہید کو اس کے خون کے پہلے قطرے کے گرتے ہی بخش دیا جاتا ہے، اسے دو حوروں سے بیاہا جاتا ہے اور اس کے گھر والوں میں سے ستر افراد کے حق میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔ اور سرحد کی نگہبانی کرنے والا جب اپنی نگہبانی کے دوران فوت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک اس کے عمل کا اجر اس کے لیے لکھتا رہتا ہے، اسے صبح و شام اس کا رزق پہنچایا جاتا ہے، اسے ستر حوروں سے بیاہا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: ’ٹھہرو اور حساب مکمل ہونے تک شفاعت کرتے رہو۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن جریج سے صرف ابن ابی رواد نے روایت کی ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبدالرحمن بن ابی جعفر منفرد ہیں۔“