المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3300
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ وَطِئَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ ، فَأَصَابَهُ جُذَامٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ الصَّلْتِ ، شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی بیوی سے حالتِ حیض میں صحبت کی، پھر ان دونوں کے درمیان (اس سے) کوئی بچہ پیدا ہوا اور اسے کوڑھ (جذام) لاحق ہو گیا تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف حسن بن صلت نے روایت کی ہے، جو اہلِ شام کے ایک شیخ ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی السری منفرد ہیں۔“