❮
❯
حدیث نمبر: 3298
وَبِهِ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ . قَالَ : I " وَهَلْ تَدْرِي مَا عَسَلَهُ ؟ I " . قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : I " يَفْتَحُ لَهُ عَمَلًا صَالِحًا بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ ، حَتَّى يَرْضَى عَنْهُ حَبِيبُهُ وَمَنْ حَوْلَهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ .
ترجمہ

سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے ’عسل‘ کر دیتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ ’عسل‘ کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس کی موت سے پہلے اس کے لیے نیک عمل کا دروازہ کھول دیتا ہے، یہاں تک کہ اس کے دوست احباب اور آس پاس کے لوگ اس سے راضی ہو جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں معاویہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3298
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 342، 343، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17490، 22368، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 481، والبزار فى «مسنده» برقم: 2310، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2641، 2640»