المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3297
وَبِهِ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ حَبِيبَةَ ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ : كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ، وَفِيهِ كَانَ مَا كَانَ ، قَالَتْ : أُصَلِّي فِيهِ وَيُصَلِّي فِيهِ ، يَعْنِي : الثَّوْبَ الَّذِي يُجَامِعُ فِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَنْبَسَةَ إِلَّا ضَمْرَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے، حالانکہ اس میں وہ (ازدواجی تعلق) بھی ہو چکا ہوتا جو ہو چکا ہوتا۔“ فرماتی ہیں: ”میں بھی اسی میں نماز پڑھتی اور آپ ﷺ بھی اسی میں نماز پڑھتے“، یعنی اس کپڑے میں جس میں آپ ﷺ ہم بستری فرماتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عنبسہ سے ضمرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں معاویہ منفرد ہیں۔“