❮
❯
حدیث نمبر: 3274
وَبِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ : نَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَكْمَلَهَا وَحَسَّنَهَا ، وَبَقِيَتْ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهَا مَوْضِعُ لَبِنَةٍ ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِبُنْيَانِهِ ، يَتَعَجَّبُونَ ، وَيَقُولُونَ : فَهَلَّا وَضَعَ هَاهُنَا لَبِنَةً فَأَكْمَلَ بِهَا بِنَاءَهُ ؟ فَأَنَا ذَلِكَ ، أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ ، لَا نَبِيَّ بَعْدِي .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری اور دیگر انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے مکمل کر کے خوب آراستہ کیا، مگر اس کے کونوں میں سے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رہ گئی۔ لوگ اس عمارت کے گرد چکر لگانے لگے، تعجب کرتے اور کہتے: ”اس جگہ ایک اینٹ کیوں نہ رکھ دی گئی کہ اس کی عمارت مکمل ہو جاتی؟“ تو وہ (آخری) اینٹ میں ہوں، میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3274
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3535، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2286، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6406، 6407، 6405، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11358، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7603، 8231، 9290، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1067، والبزار فى «مسنده» برقم: 7778، 8233، 9151، 9150»