المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَبِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَوَّلُ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى ضَوْءِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً ، لَا يَبُولُونَ ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ ، وَلَا يَتْفُلُونَ ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ ، أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ ، وَمَجَامِرُهُمُ الْأَلُوَّةُ ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعِينُ ، أَخْلَاقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتِّينَ ذِرَاعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کا جو گروہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگا، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی صورت پر ہوں گے، اور جو لوگ ان کے بعد داخل ہوں گے وہ آسمان کے سب سے زیادہ روشن ستارے کی چمک کی مانند ہوں گے۔ وہ نہ پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ، نہ تھوکیں گے اور نہ ناک سے رطوبت خارج کریں گے۔ ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری ہوگا اور ان کی انگیٹھیوں میں عود (اگر) سلگے گا، اور ان کی بیویاں بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی۔ ان سب کے اخلاق ایک ہی آدمی کے اخلاق کی طرح ہوں گے اور وہ اپنے باپ آدم علیہ السلام کی صورت پر ساٹھ ہاتھ لمبے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“