المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3275
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا ، فَجَعَلَتْ هَذِهِ الدَّوَابُّ وَالْفَرَاشُ يَقَعْنَ فِيهِ ، وَيَزَعُهُنَّ عَنْهَا ، وَيَقْتَحِمْنَ فِيهَا ، وَإِنِّي آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ ، هَلُمُّوا عَنِ النَّارِ ، هَلُمُّوا عَنِ النَّارِ ، فَتَغْلِبُونِي ، فَتَقْتَحِمُونَ فِيهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری اور تمہاری مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی تو کیڑے مکوڑے اور پروانے اس میں گرنے لگے، اور وہ انہیں آگ سے ہٹاتا ہے مگر وہ زبردستی اس میں گھسے چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح میں تمہاری کمروں (تہبندوں) سے پکڑ کر تمہیں روک رہا ہوں کہ آگ سے دور آ جاؤ، آگ سے دور آ جاؤ، مگر تم مجھ پر غالب آ کر اس میں گرے چلے جاتے ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو حبیب بن سالم سے محمد بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان دونوں کو روایت کرنے میں محمد بن فضیل منفرد ہیں۔“