المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُضَيِّفَهُ ، فَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ مَا يُضِيفُهُ ، فَقَالَ : أَلَا رَجُلٌ يُضِيفُ هَذَا ، رَحِمَهُ اللهُ ؟ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ ، فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ : أَكْرِمِي ضَيْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : وَاللهِ مَا عِنْدَنَا إِلَّا قُوتُ الصِّبْيَةِ ، فَقَالَ لَهَا : نَوِّمِي الصِّبْيَةَ ، وَأَضِيئِي السِّرَاجَ ، وَقَرِّبِيهِ إِلَى ضَيْفِ رَسُولِ اللهِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَرِيهِ كَأَنَّا نَطْعَمُ مَعَهُ ، وَأَطْفِئِي السِّرَاجَ ، وَاتْرُكِيهِ لِضَيْفِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَفَعَلَتْ .
قَالَ : وَأَتَى أَبُو طَلْحَةَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَدِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " لَقَدْ عَجِبَ اللهُ - أَوْ : ضَحِكَ - مِنْ فُلَانٍ وَفُلَانَةٍ I " يَعْنِي : أَبَا طَلْحَةَ وَامْرَأَتَهُ ، وَأَنْزَلَ فِيهِمْ هَذِهِ الْآيَةَ : وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تاکہ آپ ﷺ اس کی مہمان نوازی کریں، لیکن آپ ﷺ کے پاس اسے کھلانے کے لیے کچھ نہ تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا کوئی ہے جو اس شخص کی میزبانی کرے؟ اللہ اس پر رحم کرے۔“ تو انصار کا ایک آدمی آیا اور اسے اپنے گھر لے گیا۔ اس نے اپنی بیوی سے کہا: ”رسول اللہ ﷺ کے مہمان کا اکرام کرو۔“ وہ بولی: ”اللہ کی قسم! ہمارے پاس تو بس بچوں کے کھانے کا سامان ہے۔“ اس نے کہا: ”بچوں کو سلا دو، چراغ جلاؤ اور کھانا رسول اللہ ﷺ کے مہمان کے سامنے رکھ دو، اور اسے یہ دکھاؤ کہ گویا ہم بھی اس کے ساتھ کھا رہے ہیں، پھر چراغ بجھا دو اور کھانا رسول اللہ ﷺ کے مہمان کے لیے چھوڑ دو۔“ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگلے دن سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کی خدمت میں آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو فلاں مرد اور فلاں عورت پر بڑا تعجب ہوا -یا فرمایا: وہ ہنس پڑا-“ یعنی ابوطلحہ اور ان کی بیوی پر، اور اللہ نے ان کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ﴾ ”اور وہ اپنے آپ پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود انہیں سخت حاجت ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو فضیل بن غزوان سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“