المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 327
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، كَاتِبُ الْعُمَرِيِّ قَالَ : نَا رِشْدِينُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ .
أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ ثَوْبٌ مُعَصْفَرٌ ، فَكَرِهَهُ حِينَ رَآهُ عَلَيَّ ، وَقَالَ : إِنَّمَا هَذِهِ ثِيَابُ الْكُفَّارِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم بن الحارث ) كما في سنن البيهقي والله أعلمترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے کسم سے رنگا ہوا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، آپ ﷺ نے جب اسے مجھ پر دیکھا تو اسے ناپسند فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”یقیناً یہ کفار کے لباس ہیں۔“ “
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (سند میں محمد بن اسحاق بن ابراہیم بن الحارث) مذکور ہے، جبکہ صحیح: (محمد بن اسحاق رحمہ اللہ، محمد بن ابراہیم بن الحارث رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں) ہے، جیسا کہ سنن بیہقی میں ہے، واللہ اعلم۔