المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 328
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَفْلَحَ ، مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُسَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ فحش گوئی کرنے والے اور بدزبانی کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔““
یہ حدیث سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔