المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3235
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمُسِرُّ بِالْقُرْآنِ كَالْمُسِرِّ بِالصَّدَقَةِ وَالْجَاهِرُ بِالْقُرْآنِ كَالْجَاهِرِ بِالصَّدَقَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قرآن مجید کو پوشیدہ طور پر پڑھنے والا چھپا کر صدقہ دینے والے کی مانند ہے، اور قرآن مجید کو بلند آواز سے پڑھنے والا اعلانیہ صدقہ دینے والے کی مانند ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد بن معدان رحمہ اللہ سے یہ حدیث یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور معاویہ بن صالح رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“