❮
❯
حدیث نمبر: 3234
وَبِهِ نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الدَّرْدَاءِ يُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِرَفْعِ رَأْسِهِ ، فَأَرْفَعُ رَأْسِي ، فَأَعْرِفُ أُمَّتِي ، عَنْ يَمِينِي ، وَعَنْ شِمَالِي I " ، فَقِيلَ لَهُ : كَيْفَ تَعْرِفُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ، وَذَرَارِيُّهُمْ نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں پہلا شخص ہوں گا جسے (روزِ قیامت) اپنا سر اٹھانے کی اجازت دی جائے گی، پس میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور اپنی امت کو اپنے دائیں اور بائیں جانب سے پہچان لوں گا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ انہیں کیسے پہچانیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سجدوں کے اثر سے چمکتی ہوئی پیشانیوں اور روشن ہاتھ پاؤں والے ہوں گے، اور ان کی اولاد کا نور ان کے آگے آگے ہو گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3234
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال بدر الدين العيني: إسناده فيه ابن لهيعة «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 2، ص 247»»
«قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وحديثه حسن وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 250»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3805، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22151، 22152، 22153، 22154، والبزار فى «مسنده» برقم: 4132»