المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3236
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَلُّوا عَلَى مَوْتَاكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ ، الذَّكَرِ وَالْأُنْثَى ، أَرْبَعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے مردوں پر رات اور دن کے وقت نمازِ جنازہ پڑھا کرو، خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مرد ہو یا عورت، (اور یہ نماز) چار (تکبیرات کے ساتھ ادا کرو)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عمرو بن ہاشم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“