المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ ، إِلَّا بِحَقِّهَا I " قِيلَ : وَمَا حَقُّهَا ؟ قَالَ : I " زِنًى بَعْدَ إِحْصَانٍ ، أَوْ كُفْرٌ بَعْدَ إِسْلَامٍ ، أَوْ قَتْلُ نَفْسٍ فَيُقْتَلُ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا اللَّفْظَ الَّذِي فِي آخِرِ الْحَدِيثِ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہہ دیں، پس جب وہ یہ کہہ دیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے۔“ عرض کیا گیا: ”اور اس کا حق کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”محصن (شادی شدہ) ہونے کے بعد زنا کرنا، یا اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرنا، یا کسی جان کو قتل کرنا جس کے بدلے اسے قتل کیا جائے۔“
حمید رحمہ اللہ سے حدیث کے آخر میں موجود ان الفاظ کو صرف ابو خالد الاحمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جن سے ان (الفاظ) کی روایت میں عمرو بن ہاشم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔