المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3220
وَبِهِ عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مِشْرَحٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ إِلَّا أَشْهَبُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بردباری اور وقار سے کام لیا وہ (اپنے مقصد کو) پا گیا یا پانے کے قریب ہو گیا، اور جس نے جلد بازی کی وہ خطا کر گیا یا خطا کے قریب ہو گیا۔“
مشرح رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ سے صرف اشہب رحمہ اللہ نے، اور ابراہیم رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔