المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ : نَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَقْعُدُ فِي قَبْرِهِ حِينَ يَنْكَفِئُ عَنْهُ مَنْ يَشْهَدُهُ ، فَيُقَالُ : مَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ مَا هُوَ ؟ فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا قَالَ : هُوَ عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُ اللهِ ، فَيُقَالُ لَهُ : نَمْ ، نَامَتْ عَيْنَاكَ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ مُؤْمِنٍ قَالَ : وَاللهِ مَا أَدْرِي ، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ ، فَقُلْتُ ، وَيَخُوضُونَ فَخُضْتُ ، فَيُقَالُ : لَا نَامَتْ عَيْنَاكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں اس وقت اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے جب اس کے پاس (جنازے میں) حاضر ہونے والے لوگ واپس لوٹ جاتے ہیں، پھر اس سے پوچھا جاتا ہے: «مَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ مَا هُوَ ؟» ”وہ شخص جنہیں محمد (ﷺ) کہا جاتا ہے، ان کی کیا حقیقت ہے؟“ پس اگر وہ مومن ہو تو کہتا ہے: ”وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“، تو اس سے کہا جاتا ہے: ”تو سو جا، تیری آنکھیں (سکھ کی نیند) سوئیں“۔ اور اگر وہ (مرنے والا) مومن نہ ہو تو کہتا ہے: ”اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا، میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تو میں نے بھی وہی کہہ دیا، اور وہ جس (لغو) بحث و تکرار میں پڑتے تھے میں بھی اسی میں پڑ گیا“، تو اس سے کہا جاتا ہے: «لَا نَامَتْ عَيْنَاكَ» ”تیری آنکھیں کبھی نہ سوئیں (تجھے کبھی چین نہ ملے)“۔“
اس حدیث کو ابو الاسود سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔