المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3183
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : أَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذْ أَتَاهُ أُنَاسٌ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ قَالَ : لَا حَرَجَ وَقَالَ : نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ ، فَقَالَ : I " لَا حَرَجَ I " قَالَ : I " وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے موقع پر جب کچھ لوگ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان میں سے بعض نے عرض کیا: ”میں نے قربانی کرنے سے پہلے ہی سر منڈوا لیا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ اور کسی نے عرض کیا: ”میں نے رمی کرنے سے پہلے ہی قربانی کر لی؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“
نیز آپ ﷺ نے فرمایا: ”پورا عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے، پورا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے اور مکہ کی تمام گھاٹیاں راستے اور قربان گاہ ہیں۔“