المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَبِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِجُلَسَائِهِ : خُذُوا جُنَّتَكُمْ قَالُوا : بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، أَحَضَرَ عَدُوٌّ ؟ قَالَ : I " خُذُوا جُنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ ، قُولُوا : سُبْحَانَ اللهِ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَإِنَّهُنَّ مُقَدِّمَاتٌ ، وَهُنَّ مُجَنِّبَاتٌ ، وَهُنَّ مُعَقِّبَاتٌ ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک دن اپنے مصاحبین سے فرمایا: ”اپنی ڈھالیں پکڑ لو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا کوئی دشمن سامنے آ گیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم جہنم کی آگ سے (بچاؤ کے لیے) اپنی ڈھالیں لے لو، کہو: «سُبْحَانَ اللهِ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہ سے بچنے کی ہمت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔“ کیونکہ یہ کلمات (قیامت کے دن) تمہارے آگے رہنے والے، پہلوؤں سے حفاظت کرنے والے اور پیچھے سے آنے والے نگہبان ہوں گے، اور یہی ﴿الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ﴾ (ہمیشہ باقی رہنے والی نیکیاں) ہیں۔“