المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3178
وَبِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلَّى وَفَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ مَسَحَ بِيَمِينِهِ عَلَى رَأْسِهِ ، وَقَالَ : بِاسْمِ اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ، اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب نماز پڑھ لیتے اور اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے سر پر مسح فرماتے اور کہتے: «بِاسْمِ اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ، اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ نہایت مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے؛ اے اللہ! مجھ سے فکر اور غم کو دور فرما دے۔“